جمعرات , 4 مارچ 2021

انڈونیشیا میں مگرمچھ روسی سیاح کی جان لے لی

crocodile_5-29-2014_149182_l

جکارتا: مشرقی انڈونیشیا کے راجا امپاٹ جزیرے میں مگرمچھ نوجوان روسی سیاح کو نگل گیا جس کی لاش 4 دن بعد سمندر سے برآمد کی گئی۔
غیر ملکی ذرائع کے مطابق انڈونیشیا میں روسی سیاحوں کی جانب سے اپنے دوست سرگئی لیخور کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گی جس کے 4 دن بعد روسی سیاح کی لاش راجا امپاٹ جزیرے سے دریافت کی گئی۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ایک بڑا مگرمچھ روسی سیاح کے ارد گرد چکر لگا رہا تھا اور سرگی کے زخموں سے بھی اندازہ ہوتا ہے کہ وہ مگرمچھ کا ہی شکار ہوا ہے۔
روسی سیاح کے دوست کے مطابق سرگئی ہمیشہ ہمارے ساتھ ہی ٹور گائڈ کی موجودگی میں ہی گھومنے جاتا تھا مگر حادثے والے دن اس نے اکیلے ہی جانے کا فیصلہ کیا اور جس مقام سے اس کی لاش ملی وہ بھی انتہائی خطرناک اور نوکیلے پتھیریلوں والاہے جہاں بڑی تعداد میں مگر مچھ پائے جاتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں تو اپنی چیخ آئس لینڈ تک پہنچائیں!

آئس لینڈ سیاحوں کے لیے اپنی تشہیر کرتا رہتا ہے اور اب اسی مہم کے …