اتوار , 28 فروری 2021

سائنسدانوں نے شیشے کی طرح شفاف لکڑی تیار کرلی

Aluminum_Clad_Synthetic_Wood_Windows_and_Doors

اسٹاک ہوم میں کے ٹی ایچ رائل اسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے لکڑی سے حاصل شدہ اجزا سے شفاف مٹیریل بنایا ہے جس سے مستقبل میں مہنگے اور بھاری بھرکم شیشوں کی جگہ ہلکی پھلکی لکڑے سے بنے شیشے تیار کیے جاسکیں گے، اس طرح گھر میں زیادہ روشنی کے لیے اس مٹیریل کی دیواریں بھی بنانا ممکن ہوگا جب کہ شمسی سیل کی حامل کھڑکیاں بھی تیارکی جاسکیں گی۔
اس کے علاوہ روشنی قید کرکے اس سے بجلی بنانے کے لیے بھی استعمال کرنا ممکن ہوگا۔ اگرچہ یہ بالکل شفاف نہیں لیکن اس میں روشنی جمع کی جاسکتی ہے جب کہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ شفاف لکڑی کی تیاری کا خرچ بھی بہت کم ہے اور اسے بنانا بہت آسان ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق اس پر بہت بڑے شمسی (سولر) سیل بنائے جاسکتے ہیں اس کی تیاری کے لیے ہلکی پھلکی بالسا لکڑی سے ایک مادہ لگنن ہٹایا گیا اور اس طرح لکڑی کو شفاف بنایا گیا ہے۔ لگنن کے ہٹتے ہی لکڑی سفید ہوگی اس کے بعد اس پر نینو سطح پر مزید کام کرکے اس پر پلیکسی گلاس لگایا گیا جس سے روشنی لکڑی کے آر پار گزرنے لگی۔

یہ بھی دیکھیں

یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

لندن: پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے …