پیر , 1 مارچ 2021

پاکستان اسٹیل کی نجکاری کیلئے اسٹیٹ بینک نے بھی حمایت کردی

Pak-steel-mill-file-640x480

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی اربوں روپے خسارے سے دوچار پاکستان اسٹیل کی نجکاری کی حمایت کردی ہے۔
مرکزی بینک نے اپنی دوسری سہ ماہی معاشی جائزہ رپورٹ میں فولاد سازی کے شعبے کے بارے میں خصوصی مضمون کے ذریعے معاشی ترقی بالخصوص انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے فولاد سازی کے شعبے کو اہم قرار دیتے ہوئے طویل مدتی حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق فرسودہ ٹیکنالوجی کے باوجود پاکستان اسٹیل ملز ابھی تک سب سے زیادہ پیداواری صلاحیت رکھتی ہے تاہم اربوں روپے کے بیل آؤٹ پیکیجز کے باوجود مستقل انتظامی اور مالی رکاوٹیں اسے خود کفالت کی منزل سے دور رکھے ہوئے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق پاکستان اسٹیل کی سست کارکردگی اسٹیل سیکٹر کی پوری سپلائی چین پر اثر انداز ہورہی ہے، اس لیے پاکستان اسٹیل کی نجکاری اس کی کارکردگی کو بحال کرنے میں پائیدار بنیادوں پر مددگار ہوگی اور اس کا باقی کی سپلائی چین پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت نے تیل و گیس کی پیداوار کی ریئل ٹائم نگرانی شروع کردی

اسلام آباد: صوبوں کی جانب سے شفافیت کے مطالبات سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت …