بدھ , 22 نومبر 2017

داعش کے ہاتھوں 18مصری سکیورٹی اہلکاروں کا قتل

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصری سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سیناء کے شمالی علاقے میں داعش کے ایک دھماکے کے نتیجے میں مصری سکیورٹی فورسز کے 18عناصر مارے گئے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد داعش کے جنگجوئوں اور سیکورٹی فورسز کے عناصر کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے ۔

ذرائع کے مطابق داعش کے اس حملے میں 8شہری زخمی بھی ہوئے جن میں سے 5ڈاکٹر ہیں جو جائے وقوعہ ایمبولینس کے ذریعے ہے علاج و معالجہ کے غرض سے آئے تھے مگر دہشت گردوں نے انہیں بھی نشانہ بنادیا۔

واضح رہے کہ مصری فورسز سیناء کے علاقے میں دہشت گرد تنظیموں کے آپریشن کررہی ہے اور ان تنظیموں میں سب سے خطر ناک ’’انصار بیت المقدس‘‘نامی تنظیم ہے جس نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بیعت کررکھی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ہر 4 میں سے ایک لڑکی آن لائن ہراساں کی جاتی ہے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا ...