بدھ , 22 نومبر 2017

امریکی دفتر خارجہ نے بحرین کو 8.3ارب ڈالر کے عوض اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی دفتر خارجہ نے بحرین کو 8.3ارب ڈالر کے عوض جنگی ہتھیار اور ساز و سامان فروخت کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ نے بحرین کو F-16جنگی طیارے ،مختلف قسم کے میزائلز ،جنگی کشتیاں وغیرہ فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔جس کے لیے بحرین 8.3ارب ڈالر ادا کریگا۔

عہدیدار کے مطابق بحرین کو (F-16)19طیارے فروخت کیے جارہے ہیں جن کی قیمت 7.2ارب ڈالر ہوگی۔واضح رہے کہ امریکہ نے گذشتہ سال بحرین انسانی حقوق کیخلاف وزریوں پر بحرین کو ہتھیاروں کی فروخت روک دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

شام میں قیام امن کے بارے میں ایران ، روس اور ترکی کے فوجی سربراہان کی ملاقات اور گفتگو

ترک فوج کے چیف آف اسٹاف کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان ...