جمعرات , 23 نومبر 2017

سعودی عرب کو پھر سے بلیک لسٹ ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے : :ہیومن رائٹس واچ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کا عالمی ادارہ ہیومن رائٹس واچ نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کو یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر پھر سب جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی پامالی کرنیوالے ممالک کی سیاہ فہرست میں شامل کیا جائے۔

ہیومن رائٹس کے مطابق سعودی طیاروں نے گذشتہ جون میں 26یمنی بچوں کا قتل کیا۔ہیومن رائٹس کا کہنا کہ سعودی لڑاکے طیارے عام شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنارہے ہیں جس کے نتیجے میں عام شہری بشمول خواتین اور بچے مارے جارہے ہیں ۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے کچھ عرصہ قبل سعودی عرب کو جنگی جرائم اور انسانی حقوق کیخلاف ورزی کرنیوالے ممالک کی سیاہ فہرست میں شامل کیا تھا البتہ سعودی عرب اپنے اثر و رسوخ اور دولت کے بل بوتے پر اگلے روز خود کو فہرست سے نکالنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ختم نبوت ترمیم زاہد حامد کا نہیں پوری انتخابی اصلاحات کمیٹی کا فیصلہ تھا، رپورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) راجا ظفرالحق کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حلف نامے ...