پیر , 1 مارچ 2021

مارچ میں 34 کروڑ کی ٹیکس چوری پکڑی:کسٹم حکام

download (1)

کراچی: پاکستان کسٹمز نے مارچ2016 کے دوران مجموعی طور پر34 کروڑ9 لاکھ34 ہزار600 روپے مالیت کی ریونیوکی چوری کو بے نقاب کیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کسٹمزکے ماتحت ڈائریکٹوریٹ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کراچی نے مارچ میں 7 کروڑ 25لاکھ 27 ہزار 508 روپے مالیت کی کسٹم ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری پر آڈٹ آبزرویشن کے اجرا کے ساتھ 26 کروڑ84 لاکھ7 ہزار92 روپے مالیت کے کنٹراونشن رپورٹس متعلقہ کسٹمز اینڈ جیوڈیکیشن کلکٹریٹس کو ارسال کیے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کسٹمزنے حال ہی میں ترغیبی ایس آراوز سے ناجائز استفادہ کرتے ہوئے قومی خزانے کو ریونیو کی مد میں 2.5 کروڑروپے سے زائدکا نقصان پہنچانے والے درآمدکنندگان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت نے تیل و گیس کی پیداوار کی ریئل ٹائم نگرانی شروع کردی

اسلام آباد: صوبوں کی جانب سے شفافیت کے مطالبات سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت …