پیر , 25 ستمبر 2017

بابر اعظم کو فتح گر اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) میچ کے آغاز سے قبل ورلڈ الیون کے کپتان فرینکوئس ڈیو پلیسی نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ ہماری بیٹنگ لائن مضبوط ہے اور ہدف کا تعاقب کرنےکی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر خوشی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پہلے بیٹنگ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کا فیصلہ کرتے۔ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں کو خصوصی طور پر تیار رکشوں میں اسٹیڈیم کا چکر لگوایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کے پاس ہوم گراؤنڈ پر کارکردگی دکھا کر داد سمیٹے کا سنہری موقع ہے۔

فاسٹ باؤلر محمد عامر کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے جس کے سبب وہ پہلے ٹی20 میں شرکت نہیں کر سکیں گے جبکہ عامر یامین ،عثمان خان شنواری، عمر امین اور محمد نواز بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔اسٹیڈیم کے اطراف شدید سیکیورٹی انتظامات کیے گئے اور کھلاڑیوں کو انتہائی سخت سیکیورٹی حصار میں اسٹیڈیم لایا گیا۔

اسٹیڈیم آمد کے بعد کھلاڑیوں کو لاہور کی ثقافت کی علامت کے طور پر خصوصی طور پر تیار کردہ رکشوں میں بٹھا کر اسٹیڈیم کا چکر لگوایا گیا۔رکشوں میں سوار ورلڈ الیون کے کھلاڑی پال کالنگ وڈ، تمیم اقبال، تھسارا پریرا اور ڈیوڈ ملر اسٹیڈیم کا شکر لگاتے ہوئے شائقین کی جانب دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے ہیں۔رکشوں میں سوار ورلڈ الیون کے کھلاڑی پال کالنگ وڈ، تمیم اقبال، تھسارا پریرا اور ڈیوڈ ملر اسٹیڈیم کا شکر لگاتے ہوئے شائقین کی جانب دیکھ کر ہاتھ ہلا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی،میچ کیلئے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان

سرفراز احمد(کپتان)، احمد شہزاد، فخر زمان، بابراعظم، شعیب ملک، فہیم اشرف، شاداب خان، عماد وسیم، رومان رئیس، حسن علی اور سہیل خان۔ورلڈ الیون: فرینکوئس ڈیوپلیسی(کپتان)، تمیم اقبال، ہاشم آملا، ڈیوڈ ملر، گرانٹ ایلیٹ، ٹم پین، تھسارا پریرا، ڈیرن سیمی، بین کٹنگ، مورنے مورکل اور عمران طاہر۔

2009 میں لاہور میں سری لنکا کی ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے تاہم زمبابوے کی ٹیم پاکستان کا دورہ ضرور کیا تھا جو بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے ناکافی ثابت ہوا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل حکام نے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے رواں سال پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں منعقد کیا جس سے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار ہوئی۔

یہ بھی دیکھیں

پی سی بی نے ورلڈ الیون کو ‘مشکل’ میں ڈال دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے