پیر , 25 ستمبر 2017

سبزی خوری آپ کو امراضِ قلب سے بچاسکتی ہے: تحقیق

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) محققین کو تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سبزی خور زیادہ سبزی، پھل اور گری دار میوے کھاتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ ان کی غذاؤں میں چکنائی کم ہوتی ہے۔یہ تمام غذائیں ایسے اجزاء سے بھرپور ہوتی ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں جیسے کہ تحلیل ہوجانے والے فائبر، سوئے پروٹین اور پلانٹ اسٹیرول(وہ کولیسٹرول جو پودوں میں پایا جاتا ہے)۔

ہائی کولیسٹرول بالخصوص تب خطرناک ہوتا ہے جب اس کی تشخیص نہ ہوئی ہو ، جس کی وجہ سے اس کا علاج نہ ہو سکا ہو۔اس کا تعلق امراض قلب، اسٹروکس اور رگوں کے امراض سے ہوتا ہے۔محققین کے مطابق زیادہ سبزہ کھانا ان لوگوں کیلئے ایک اچھی چیز ہوسکتی ہے جو اپنی قلبی صحت کیلئے فکرمند ہوں۔

یہ بھی دیکھیں

جلد بوڑھا بنا دینے والی یہ چیز آپ کے ہاتھ میں تو نہیں؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فون تو اب لگتا ہے کہ ہر ایک کے پاس ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے