پیر , 25 ستمبر 2017

ایس ای سی پی نے کمپنی کی رجسٹریشن کا عمل مزید آسان کر دیا

اسلام آباد (مانیڑنگ ڈیسک) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نے بینکوں اور دیگر سٹیک ہولڈروں کی معلومات کے لئے وضاحت کی ہے کہ کمپنی کی رجسٹریشن کے وقت ، درخواست گزاروں کی جانب سے مختلف دستوری فارمز جیسا کہ فارم اور کی جگہ کمپنیز (تشکیلی ) ضوابط کے ضابطہ نمبر کے تحت صرف ایک سادہ درخواست فارم متعارف کروا دیا ہے۔

نئے قوائد کے مطابق اب نئی کمپنی کی رجسٹریشن کے وقت مختلف فارم کی جگہ صرف ایک درخواست فارم جمع کروایا جانا ہی کافی ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے رجسٹریشن کے عمل میں یہ تبدیلی ، کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے لئے متعارف کروائی گئی اصلاحات کا حصہ ہے۔ ایس ای سی پی کی جانب سے ملک میں نئی کمپنیوں کی تعداد میں اضافے کے لئے ، کمپنی کی تشکیل (انکارپوریشن) کا آسان طریقِ کار متعارف کروایا جا چکا ہے۔

پرانے کمپنیز آرڈیننس کے تحت کمپنی کی تشکیل کے لئے متعدد دستوری فارمز جیسا کہ فارم اور جمع کروانے ضروری ہوتے تھے تاہم نئے کمپنیز ایکٹ کے تحت جاری کردہ کمپنیز(تشکیلی)ضوابط کے ضابطہ نمبرکے تحت ایک ہی سادہ فارم پر کر کے کمپنی قائم کی جا سکتی ہے۔کمپنی کے رجسٹر شدہ پتہ ، ٹیلی فون نمبر اور ڈائریکٹروں/چیف ایگزیکٹو افسر کی فہرست سمیت تمام ضروری معلومات درخواست فارم کے مختلف ضمیموں میں مہیا کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

نیب نے پلی پارگین کے ذریعے 5 برس میں 36 ارب روپے وصول کیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے