بدھ , 22 نومبر 2017

امریکی سینیٹ میں سوچی کیخلاف قرارداد لانے کی مخالفت

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹ میں حکمران جماعت کے سربراہ نے آنگ سانگ سوچی کے خلاف مذمتی قرارداد لانے کی مخالفت کردی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینیٹ میں حکمران جماعت کے سربراہ نے آنگ سانگ سوچی کے خلاف مذمتی قرارداد لانے کی مخالفت کردی۔

مچ مکونیل نے کہا کہ برما میں ڈکٹیٹر شپ کے خاتمے کےلیے سوچی سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ۔ری پبلکن سینیٹر جان مکین اور ڈیموکریٹ سینیٹر رچرڈ ڈربن نے گزشتہ ہفتے امریکی سینیٹ میں قرارداد جمع کرائی تھی۔قرارداد میں میانمار میں تشدد کی مذمت اور آنگ سانگ سوچی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ہر 4 میں سے ایک لڑکی آن لائن ہراساں کی جاتی ہے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا ...