منگل , 21 نومبر 2017

کلبھوشن جادیو کی سزائے موت کیخلاف عالمی عدالت برائے انصاف میں آج پھر سماعت ہوگی

نیدر لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کی سزائے موت کیخلاف عالمی عدالت برائے انصاف میں آج پھر بھارت کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت عدالتی فیصلے کے بعد آج معاملے پر اپنا تحریری میموریل جمع کرائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ باضابطہ سماعت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان نے اپنا وفد عالمی عدالت انصاف نہیں بھیجا،جبکہ پاکستان اپنا جوابی میموریل دسمبر میں عالمی عدالت میں داخل کرائے گا۔چوبیس مارچ دوہزارسولہ کو بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

طویل تحقیقات کے بعد رواں سال دس اپریل کو پاکستان کی ملٹری کورٹ نے دہشتگرد سرگرمیوں میں مجرم قرار دیتے ہوئے کلبھوشن جادیو کو سزائے موت سنائی تھی۔

دس مئی کو بھارت نے پھانسی کی سزا پر عمل درآمد رکوانے کیلئے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی۔جس پرپندرہ مئی کو عالمی عدالت میں پہلی سماعت ہوئی۔ دونوں جانب سے مؤقف سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔تاہم اٹھارہ مئی کو عالمی عدالت نے پاکستان کو ہدایت دی کہ حتمی فیصلہ آنے تک کلبھوشن جادیو کو پھانسی نہ دی جائے۔

یہ بھی دیکھیں

’بوسنیا کے قصائی‘ کی کہانی کا المناک اختتام

سربیا (مانیٹرنگ ڈیسک) سربیا کے محافظ سمجھے جانے والے اور بوسنیا میں قتل عام کے ...