پیر , 25 ستمبر 2017

امریکا کو ایسا سبق سکھائیں گے جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، شمالی کوریا

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) جنیوا میں منعقدہ کانفرنس میں اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے سفیر ہان تائے سونگ نے امریکا کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی جمہوریہ کوریا کی جانب سے آئندہ اقدامات سے امریکا کو اس قدر تکلیف پہنچے گی جتنی اس نے تاریخ میں کبھی سہی نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دلائل سے تجزیہ کرکے صیح فیصلہ کرنے کے بجائے واشنگٹن حکومت نے آخر کار سیاسی، معاشی اور عسکری محاذ آرائی کا انتخاب کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن حکومت یہ خواب دیکھ رہی ہے کہ عوامی جمہوریہ کوریا اپنا جوہری پروگرام ختم کردے گا جو آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ روز متفقہ طور پر شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی،قرار داد امریکا کی جانب سے تیار کی گئی تھی۔

قرارداد میں شمالی کوریا کی تیل کی درآمدات کو محدود کرنے اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات پر پابندی سمیت چھ پابندیاں عائد کی گئی ہیں،چین اور روس نے بھی شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

جنرل اسمبلی:سشما سوراج کے خطاب کے دوران کشمیریوں ،سکھوں کا احتجاج

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیرخارجہ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں سالانہ اجلاس ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے