بدھ , 17 جنوری 2018

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نومبر میں چین کے دورے کا امکان

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نومبر میں چین کا دورے کا امکان ہے۔ ملکی میڈیا رپورٹ میں ٹرمپ انتظامیہ کے نامعلوم حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نومبر میں ایشیائی ممالک کے دورے کے آخری مرحلے میں چین رکنے کا امکان ہے۔

چینی صدر ژی جن پنگ نے اپریل میں فلوریڈا کے دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چین کے دورے کی دعوت دی تھی۔

واشنگٹن اور اسکے اتحادیوں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کو اسکے جوہری پروگرام سے دستبرداری کے حوالے سے دباؤ بڑھانے کیلئے امریکہ اور چین کے درمیان اتحاد کا فروغ انتہائی اہم ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دورے کا امکان بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

القدس بارے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف فلسطینی صدر کے غصے کو سمجھ سکتے ہیں، روس

ماسکو(یواین این )روس نے کہاہے کہ القدس بارے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف فلسیطینی صدرمحمود ...