منگل , 19 ستمبر 2017

انسانی حقوق کی بدترین صورتحال ,اقوام متحدہ کی جانب سےبھارت پرکڑی تنقید

جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے روہنگیا مسلمانوں سے ناروا سلوک سمیت انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر بھارت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے سربراہ زید ابن رعد حسین نے بھارت میں مویشیوں کے مسلمان تاجروں پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گائے کے تحفظ کا بہانہ بنا کر ہجوم کے ہاتھوں معصوم لوگوں کی ہلاکت کی نئی قاتلانہ لہر پر شدید تشویش ہے۔

انہوں نے حال ہی میں قتل ہونے والی مودی مخالف صحافی گوری لنکیش کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں بنیادی انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنرزید بن رعد حسین نے بھارت کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو بے دخل کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے کس و لاچار انسانوں کو ایسے وقت واپس میانمار بھیجا جا رہا ہے جب وہاں ان کے خلاف تشدد کی لہر چل رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار میں داخلے کی اجازت نہیں، سربراہ یواین فیکٹ فائنڈنگ مشن

ینگون (مانیٹرنگ ڈیسک) میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے