منگل , 21 نومبر 2017

ایران کا شمالی کوریا سے موازنہ درست نہیں: فیڈریکا موگرینی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ییورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نےیورپی یونین کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا شمالی کوریا کے ساتھ موازنہ کرنا بالکل غلط اور نا درست ہے۔

اس نے کہا کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایٹمی مذاکرات اس بات کا مظہر ہیں کہ سفارتی مذاکرات اور صبر و شکیبائی کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں پر کنٹرول ممکن ہے۔

موگرینی نے کہا کہ ایران کا شمالی کوریا کے ساتھ موازنہ بالکل غلط اور نادرست بات ہے ایران سنجیدہ اور ذمہ دار ملک ہے جبکہ مغربی ممالک اور شمالی کوریا کے درمیان سیاسی مذاکرات اور صبر و شکیبائی کا فقدان ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ہر 4 میں سے ایک لڑکی آن لائن ہراساں کی جاتی ہے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا ...