بدھ , 22 نومبر 2017

خودکشی پر مجبور کرنے والے بلیو وہیل سے نمٹنے کے لیے فیس بک میدان میں آگئی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر تیزی سے مشہور ہونے والے بدنام زمانہ اسمارٹ فون گیم بلیو وہیل کے خطرات کی روک تھام کے لیے فیس بک نے عملی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بھارت میں موجود آفس کا کہنا ہے کہ وہ بلیو وہیل گیم کی جانب سے دیے جانے والے خطرناک چیلنجز سے صارفین کو روکنے کے لیے خودکشی یا خود کو نقصان پہنچانے سے محفوظ رکھنے کے طریقوں کو فیس بک پر فروغ دیں گے۔اس مقصد کے لیے فیس بک ان ہیش ٹیگز اور مختلف فیس بک گروپس کو استعمال کرے گا جن میں لوگوں کو خود کو نقصان پہنچانے کی,

ترغیب دی جارہی ہو۔ان کے مطابق وہ فیس بک سے ایسا مواد ہٹانے پر بھی کام کر رہے ہیں جس میں خود کو یا کسی دوسرے کو نقصان پہنچانے کے خیالات کا اظہار یا فروغ کیا جارہا ہو۔فیس بک نے یہ کام ایک روز قبل سے شروع کیا ہے جب 10 ستمبر کو دنیا بھر میں خودکشی سے تحفظ کا عالمی دن منایا جارہا تھا۔فیس بک کے مطابق ان نئے اقدامات کے ذریعے نہ صرف لوگ خود بھی خودکش خیالات سے محفوظ رہ سکیں گے بلکہ اگر وہ اپنے کسی دوست یا عزیز کو اس قسم کی صورتحال سے دو چار دیکھیں گے تو فوری طور پر اس کی بھی مدد کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبول ہونے والا گیم بلیو وہیل نہایت خطرناک چیلنجز پر مبنی ہے جس کی شروعات ہی صارف کو بلیڈ سے اپنی کلائی پر وہیل کی تصویر بنانے کی ہدایت سے ہوتی ہے۔یہ گیم صارف سے اس کی قابل اعتراض تصاویر بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کو کہتا ہے۔ 50 چیلنجز پر مبنی اس کھیل کا آخری چیلنج خودکشی کرنا ہے۔دنیا بھر میں اب تک درجنوں افراد اس کھیل کو کھیلنے کے باعث موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں۔اس کھیل کا تخلیق کار 22 سالہ روسی نوجوان فلپ ہے جو فی الحال پولیس کی حراست میں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فضا میں اڑنے والی کار 2019 میں مارکیٹ کرنے کا اعلان

فضا میں اڑنے والی گاڑی متعارف فضا میں اڑنے والی گاڑی متعارف Posted by Iblagh ...