پیر , 25 ستمبر 2017

ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ کرنے والا افغانی گروپ پکڑ لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں ایف آئی اے (FIA) نے انسانی سمگلنگ کرنے والا افغانی گروپ پکڑ لیا ، گروپ کیخلاف کارروائی اسلام آباد کے رہائشی عارف حسین کی شکایت پر کی گئی ہے ، افغانی گروپ پاکستانیوں کو بیرون ملک سمگل کرنے کا کام کرتا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث گروہ میں پانچ افغان شہری شامل ہیں جن میں اسد اللہ خان ، فیض اللہ اور عمر خان کو ایف آئی اے نے اسلام آباد کے رہائشی عارف حسین کی شکایت پر کی گئی کاروائی میں گرفتارکیا۔

گروہ کے دو ارکان علی استنبول اور حکیم کابل میں ہیں ، عارف حسین نے ایف آئی اے اسلام آباد کے ڈائریکٹر کو اطلاع دی تھی کہ افغانی گروپ نے عارف حسین کے بیٹے محمد رضوان کو ایران کے راستے ترکی سمگل کیا۔

انہیں اغوا کر لیا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور افغانی سمگلروں نے محمد رضوان کے خاندان سے 20 ہزار یورو تاوان کا مطالبہ کیا تھا ایف آئی اے حکام کے مطابق افغان سفارت سے گروہ کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

وفاقی دالرالحکومت اسلام آباد میں سرعام داعش کے جھنڈے لگ گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن دیہاڑے مصروف ترین شاہراہ پر ...

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے