بدھ , 22 نومبر 2017

دنیا کی سب سے بڑی ایکسرے لیزر تیار

میونخ (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں دنیا کی سب سے بڑی لیزر ایکسرے نے کام شروع کر دیا ہے۔سائنس دانوں کے مطابق یہ لیزر ایکسرے اتنی طاقتور ہے کہ اس کے ذریعے ایٹموں کے درمیان تعامل اور کیمیائی عمل کا جائزہ لینا بھی ممکن ہو گا۔ اس بڑے پراجیکٹ کے ذریعے لیزر شعاعوں کو ستائیس ہزار فی سیکنڈ,

کی شرح سے استعمال کرنے کے قابل بنایا گیا ہے۔اور اس کے لیے زیر زمین تین سے چار کلومیٹر طویل ایک سرنگ تعمیر کی گئی ہے۔اس طاقت ور لیزر ایکسرے کے ذریعے دنیا بھر کے محقیق کی ٹیمیں وائرس کے اندر کی تفصیلات اور مالیکیولز کی سہ جہتی تصاویر کے ذریعے مالیکیولز میں ہونے والے تعاملات کو دیکھ سکیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

فضا میں اڑنے والی کار 2019 میں مارکیٹ کرنے کا اعلان

فضا میں اڑنے والی گاڑی متعارف فضا میں اڑنے والی گاڑی متعارف Posted by Iblagh ...