بدھ , 22 نومبر 2017

توہین عدالت کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ (imran khan warrant) گرفتاری جاری کر دیئے ، عمران خان کو 25 ستمبر تک دو ضمانتیں پیش کرنے اور ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آخر کار الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا ہی دیا ، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کمیشن نے عمران توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

عمران خان کی طرف سے بابر اعوان ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، بابراعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ میں گزشتہ سماعت پر بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکا اورعمران خان بھی بیرون ملک تھے۔

ممبر کمیشن ارشاد قیصر نے استفسار کیا کہ عمران خان کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا کہا گیا تھا جس پر بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان بیرون ملک سے آج ہی واپس پہنچے ہیں۔

درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل نے دلائل دیئے کہ پی ٹی آئی کیس کو سنجیدہ نہیں لے رہی ، الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

25 ستمبر سے پہلے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ، ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے کی صورت میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے ، توہین عدالت کیس کی سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت کا دینی مدارس کا ڈیٹا ازسرنو مرتب کرنے کا فیصلہ

اسلام باد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ملک بھر میں مدارس کا ڈیٹا ازسرنو مرتب کرنے کا ...