بدھ , 22 نومبر 2017

داعش نے اپنے سرمائے کی یورپ منتقلی شروع کر دی، روس

روم (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے سرمائے کی زیر قبضہ علاقوں سے غیر ممالک بالخصوص یورپ منتقلی شروع کر دی ہے ، غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار دیمیتری فیوکتستوف نے روم میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جنگ میں ممکنہ شکست کے خوف کی وجہ سے داعش اپنے زیر قبضہ علاقوں سے رقوم نکال رہی ہے ، یہ رقوم مختلف ممالک میں موجود داعش کے ارکان کو فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ دہشت گردی کی کارروائیاں کر سکیں۔

روسی عہدیدار نے مزید بتایا کہ داعش نے فنڈنگ کے اضافی ذرائع کی تلاش کرتے ہوئے اپنے زیر قبضہ تمام علاقوں میں سختی کے ساتھ اپنی کرنسی کو رائج کیا ہوا ہے ، داعش نے مقامی آبادیوں کو پابند کیا ہے کہ وہ شامی لیرا اور امریکی ڈالروں کو تنظیم کی کرنسی سے تبدیل کرائیں، یہ کرنسی تنظیم کے دفاتر میں سونے کی قیمت سے بھی زیادہ نرخوں میں فروخت کی جا رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ہر 4 میں سے ایک لڑکی آن لائن ہراساں کی جاتی ہے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا ...