اتوار , 7 مارچ 2021

لاہور میں سیکورٹی خدشات کے باعث پارکس اور اتوار بازار عوام کیلئے بند

201282123539_samaa_tv

لاہور: لاہور میں سیکورٹی خدشات کے باعث پارکس اور اتوار بازار عوام کیلئے بندکر دیےگئے ہیں ،جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر لاہور کے تمام پارکس کو عوام کے لیے بند کردیا گیا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات شام 6 بجے تک مکمل کرلیئے جائیں گے جس کے بعد پارکس کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا تاہم پارکس میں موجود جھولے بند رہیں گے۔
دوسری جانب پولیس نے گلشن راوی اور اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ میں لگنے والے اتوار بازاروں کو بھی بند کرادیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اقدامات مکمل ہونےتک یہ اتوار بازار نہیں لگیںٕ گے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …