جمعرات , 4 مارچ 2021

اپنی مرضی سےقومی ٹی 20 ٹیم کی قیادت چھوڑ رہا ہوں:شاہد آفریدی

afridi-shahid-afridi-24329493-594-396

کراچی: شاہد آفریدی نے قومی ٹی 20 ٹیم کی قیادت چھوڑنے اور کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنے کا اعلان کردیا ہے۔
ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ٹی 20ٹیم کی کپتانی چھوڑ رہے ہیں، کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت ان کے لئے اعزاز کی بات ہے، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ اوپی سی بی ر چیئرمین کے شکر گزار ہیں کہ جن کی وجہ سے انہیں قومی ٹیم کی قیادت کا اعزاز نصیب ہوا۔
شاہد آفریدی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ وہ کرکٹ کو جاری رکھیں گے اور بحیثیت کھلاڑی ٹیم کےلیے دستیاب رہیں گے۔ وہ اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کھلاڑی کی حیثیت سے ملک کے لیے بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے ان کے لئے دعائیں اور حمایت جاری رکھیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …