پیر , 1 مارچ 2021

کراچی، رینجرز کی کارروائی ، کالعدم لشکر جھنگوی کے 11 دہشتگرد گرفتار،بھاری ہتھیار برآمد

Karachi force

کراچی(نامہ نگار) کراچی میں جرائم پیشہ افراد سہولت کاروں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی۔ رینجرز نے زیر حراست عسکری ونگ لشکر جھنگوی کے دہشت گرد آصف عرف صابن والے کی نشاندہی پر را صوامی اور رنچھوڑ لائن میں چھاپہ مار کارروائی کی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران مختلف علاقوں سے 11 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے 17 اقسام کے ہتھیار اور ہزاروں گولیاں برآمد کر لیں۔ترجمان نے بتایا کہ اسلحہ ضمنی الیکشن میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کے لیے چھپایا گیا تھا جبکہ رینجرز نے لانڈھی 100 کوارٹرز اور سارا اپارٹمنٹ میں چھاپہ مار کارروائی کی اور عسکری ونگ کے 11 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔واضح رہے کالعدم دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ کراچی سمیت ملک بھر میں اہل تشیع مذہبی رہنمائوں، ڈاکٹرز، انجینئرز، طلباء، اساتذہ، وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ میں مصروف ہے، حکومت سندھ کی اس حوالے سے بار بار توجہ مبذول کرائی گئی، جن دہشتگردوں کو سکیورٹی اداروں نے گرفتار کیا ، انہی دہشتگردوں کو اعلی عدالتوں کے حکم پر رہا کیا جا رہا ہے جس سے صوبے بھر میں دہشتگردی اور بدامنی کے پھیلنے کا خدشہ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔دریں اثناء حسن ابدال میں پولیس اور حساس اداروں نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب اور ریلوے اسٹیشن کے علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 22 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز بیساکھی میلے سے قبل حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اے ایس پی عمبرین علی کی قیادت میں پولیس اور حساس اداروں نے گوردوارہ سری پنجہ صاحب اور ریلوے اسٹیشن کے علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران 70 گھروں جبکہ 150 کے قریب افراد بلخصوص افغان شہریوں کو چیک کیا گیا اور 22 مشکوک افراد کو شناخت نہ ہونے کی وجہ سے حراست میں لے لیا گیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …