پیر , 8 مارچ 2021

پارا چنار ،سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں پر بھاری گولہ باری ، داعش کا خطرہ، کرم ایجنسی میں الرٹ جاری

96412_l

پارا چنار (نامہ نگار)مقامی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز پارا چنار میں اپنی پوسٹوں سے سرحد پار بھاری گولہ باری کر رہی ہیں، جبکہ انتظامیہ نےکرم کے علاقے کے رہائشیوں کوہدایت کی ہے کہ وہ رات کو چوکنا رہیں۔پارا چنار کےایک رہائشی نے بتایا کہ رات نو بجے کے بعد شروع ہونے والی گولہ باری سے پورے علاقے میں دہشت پھیل جاتی ہے۔ذرائع نےبتایا کہ دولت اسلامیہ اور ٹی ٹی پی (سجنا گروپ) افغان صوبے پکتیا کےعلاقے کیماتی میں اپنی پناہ گاہوں سے پاکستان میں کارروائیاں کرتے ہیں۔حال ہی میں پکتیا سے ملحقہ پاکستانی علاقوں بورکی اور کیرلاچی میں دوسیکیورٹی پوسٹوں پر حملہ کیا گیا۔دولت اسلامیہ نے پہلے ہی کرم ایجنسی کے شمال میں افغان صوبے ننگرہار کے کچھ اضلاع میں اپنا کنٹرول قائم کر لیا ہے۔پشاور میں ایک سیکیورٹی افسر نے کرم میں ایف سی کی چیک پوسٹوں پر حملے کی تصدیق کی۔بورکی کے ایک مقامی شخص کے مطابق حکام نے بتایا کہ دولت اسلامیہ اور ٹی ٹی پی جنگجو چیک پوسٹوں پر حملوں میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ہدایت پر بورکی اور کیر لاچی میں لوگ پچھلے ایک مہینے سے رات کو چوکنا رہ رہے ہیں۔محتاط رہنے کے علاوہ علاقے کے عمائدین نے اظہار یک جہتی کیلئے پیرا ملٹری فورسز کو چاربھاری مشین گنز اور گولہ بارود دیا ہے‘۔ذرائع کے مطابق، کرم ملیشیا کے کمانڈنٹ اور نائب پولیٹیکل ایجنٹ نے خطرے کے خلاف مقامی لوگوں کو متحرک کرنے کیلئے ہفتے کو پارا چنار کےقریب توری، بنگش اور منگل قبائل کے عمائدین سےملاقات بھی کی۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …