منگل , 9 مارچ 2021

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشوںنے تباہی مچا دی، 70 جاں بحق

flood

اسلام آباد (نامہ نگار)خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشوں نے تباہی مچادی، بارشوں کے باعث چھتیں گرنے، آسمانی بجلی گرنے ،سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 70سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔سیلابی صورتحال کے باعث گلگت بلتستان کے پیٹرول پمپس اور تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ تمام اضلاع میں آج چھٹی دے دی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔شانگلہ میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے 22 افراد جاں بحق ہو ئے۔ شانگلہ میں بارشوں نے تباہی مچا دی جس سے کاروبار زندگی متاثر ہو کر رہ گیا۔ شاہراہ ریشم، شاہراہ سوات اور رابطہ سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئیں۔ سیلابی ریلے میں مینگورہ سوات روڈ کا کچھ حصہ بھی بہہ گیا۔ علاقہ غوربند مٹہ اغوان میں پتھر گرنے سے گاڑی دریائے سوات میں گر گئی جس سے 5 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ لیلونئی میں گھر پر لینڈ سلائیڈنگ سے 3، چکیسر میں 3، مارین میں 3، رانیال میں 4، مارتونگ میں 2، پورن میں ایک اور کانا کے علاقہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …