پیر , 1 مارچ 2021

شامی فوج کی دہشتگرد گروہ النصرہ فرنٹ کیخلاف کارروائی، القرطین آزاد، 20 جنگجوئوں سمیت ہلاک

SYRIA+31-01-13+FREE+SYRIAN+ARMY+IDLIB+TOWN

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) شامی فو ج نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگرد گروہ داعش سے قصبے القرطین کا قبضہ چھڑا لیا ہے ۔ علاوہ ازیں رقہ میں داعش نے اپنے 15جنگجوئوں کو قتل کر دیا ہے۔ صوبے ادلب میں بمباری سے القاعدہ گروپ النصرہ فرنٹ کا ترجمان ابو فراس السعودی، بیٹے اور 20جنگجوئوں سمیت مارا گیا، بعض کا تعلق ازبکستان سے تھا۔ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے جنیوا میں شامی پناہ گزینوں کی صورت حال اور شام کے بحران بارے منعقدہ ایک کانفرنس میں کہا کہ شامی بحران کا کوئی فوجی حل نہیں، مذاکرات کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ ہم جنیوا میں شامی پناہ گزینوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کی ایک کانفرنس میں شریک ہیں تاکہ پناہ گزینوں کے سب سے بڑے بحران کو حل کر سکیں اور اس کے لئے رکن ملکوں کی خصوصی مدد و حمایت اور عالمی یکجہتی میں اضافے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایک ہی تھیلے کے چٹے بٹے…

امریکا کے نئے صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے کئی متنازع فیصلوں کو تبدیل …