ہفتہ , 6 مارچ 2021

ڈونلد ٹرمپ عالمی سیاست کی سوجھ بوجھ سے ناواقف ہیں، باراک اوباما

download

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ریپبلیکن پارٹی کے سرکردہ صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات سے پتا چلتا ہے کہ وہ عالمی سیاست کی بنیادی سوجھ بوجھ سے نابلد ہیں۔ ان سے جاپان اور جنوبی کوریا کے بارے میں ٹرمپ کے بیان پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا تھا جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا سے دفاع کے لیے جاپان اور جنوبی کوریا کو جوہری ہتھیار تشکیل دینے چاہئیں۔اوباما کے بقول جس شخص نے ایسے بیانات دیے ہیں انھیں امور خارجہ یا جوہری پالیسی یا کوریائی جزیرے یا عام عالمی امور کے بارے میں پتا نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …