پیر , 23 اکتوبر 2017

’’العربیہ ‘‘پر نشر ہونیوالا مواد امریکہ کی مرضی سے شائع ہونے کا انکشاف

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوئیٹر اکائونٹ ’’ویکی لیکس الخلیج‘‘نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی نیوز ٹی وی چینل ’’العربیہ ‘‘پر نشر ہونیوالا تمام تر مواد اور رپورٹس امریکہ کی مرضی سے شائع ہوتی ہیں۔

’’ویکی لیکس الخلیج‘‘کا مزید کہنا تھا کہ امریکی دفتر خارجہ نے عربی زبان کے ماہر امریکیوں یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ العربیہ پرشائع ہونیوالے مواد کا انتخاب کریں اور اس مواد کو العربیہ پر شائع کروائیں۔ واضح رہے کہ ’’العربیہ ‘‘ٹی وی چینل سعودی حکومت کی ملکیت ہے جو سعودی پالیسیز کی حمایت کرتا پھرتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ ایٹمی ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ہے، پیوٹن

سوچی(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدرولادی میرپیوٹن کا کہنا ہے کہ انسانوں کی جینیاتی پروگرامنگ نیوکلیئر ہتھیاروں ...