جمعہ , 20 جولائی 2018

پابندی کے بعد محمد عرفان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی فاسٹ بولر محمد عرفان کو معطلی کی سزا ختم ہونے کے بعد ڈومیسٹک سیزن میں کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے فکسنگ کیس میں محمد عرفان پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی تھی جو چند روز قبل ہی ختم ہوئی ہے جس کے بعد انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور وہ قائد اعظم ٹرافی میں واپڈا کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ محمد عرفان پر دبئی میں بکی سے رابطے کی اطلاع پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو نہ دینے کا الزام تھا، انہوں نے ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کی تھی جس پر 14 مارچ کو انہیں 6 ماہ کی معطل سزا سمیت ایک سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان کی معطل سزا 14 ستمبر کو ختم ہو چکی ہے۔ لازمی پابندی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اب انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جوکووچ ومبلڈن اوپن کے نئے چیمپیئن، اینڈرسن ناکام

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے ومبلڈن اوپن کے فائنل میں ...