پیر , 1 مارچ 2021

فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ کے ذمہ داروں کیخلاف فیصلہ آج متوقع

0,,17460929_401,00

لاہور(نامہ نگار) فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اورایشیا کپ کے ذمہ داروں کے خلاف آپریشن کلین اپ کا اعلان پیر کو ہوگا، محسن خان کو چیف سلیکٹر اور سرفراز احمد کو ٹوئنٹی20 ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ہیڈ کوچ سمیت دوسرے عہدوں پر بھرتی کے لیے باقاعدہ اشتہاردیا جائیگا۔مستقبل میں انٹرنیشنل مقابلوں میں بڑی شکستوں سے بچنے اور ملکی کرکٹ کا ڈھانچہ درست کرنے کے لیے مختصر اور طویل مدتی منصوبوںکے حوالے سے بھی روشنی ڈالی جائے گی، تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا نزلہ کن کن پر گرے گا، کون کون اپنے عہدے بچانے میںکامیاب رہیں گے، یہ تمام اعلانات پیر کو ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پی سی بی تاحال تذبذب کا شکار ہے کہ اپنے فیصلوں کے حوالے سے عوام کو پریس ریلیز یا پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کیا جائے، پہلے میڈیا کے سخت سوالات سے بچنے کےلئے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر اقدامات کااعلان پریس ریلیزکے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم گذشتہ شام پی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم پیرکوپریس کانفرنس کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …