اتوار , 7 مارچ 2021

روزانہ ایک سیب قبل از وقت موت سے بچائے

images (1)

آسٹریلیا (مانیٹرنگ رپورٹ)ویسٹرن آسٹریلیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ اس پھل کو کھاتے ہیں ان کی عمر بڑھنے کا امکان اس سے دور بھاگنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔اس تحقیق کے دوران 70 سے 85 سال کی عمر کے افراد کے ایک گروپ کا جائزہ پندرہ سال تک لیا گیا اور ان پر مختلف غذاؤں کو روزمرہ میں استعمال کرنے کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔تحقیق سے معلوم ہوا کہ سیب میں فائبر اور فلیونوئڈز پائے جاتے ہیں اور وہ خلیات میں ہونے والی توڑ پھوڑ کی روک تھام کا کام کرتے ہیں۔یہ اجزاءبیریز، ناشپاتی، اسٹرابری وغیرہ بھی پائے جاتے ہیں مگر سیبوں میں فلیونوئڈز کی مقدار سب سے زیادہ ہوتی ہے۔اس سے پہلے طبی تحقیقی رپورٹس میں بتایا جاچکا ہے کہ سیب کے چھلکے میں موجود فلیونوئڈز شریانوں کو کھولتا ہے اور اب یہ بات سامنے آئی کہ اس کو کھانے سے کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ محققین کے خیال میں سیب کھانے سے کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کم ہوتی ہے جبکہ کینسر کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے، اسی طرح یہ پھل میگنیشم، پوٹاشیم اور وٹامن سی کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بیماری میں حتیٰ الامکان دوا سے پرہیز کیجئے!

اسلامی متون میں بکثرت ایسی احادیث اور روایات موجود ہیں جن میں یہ ہدایت کی …