جمعہ , 26 فروری 2021

پاناما لیکس، عمران خان نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونیکا مطالبہ کردیا

ECP-ImranKhan-notice_5-18-2015_185210_l

اسلام آباد(نامہ نگار) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاناما لیکس میں شریف خاندان کا نام آنے پر وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ نیب اتنی بڑی کرپشن پر ایکشن نہیں لے سکتا تو ادارہ بند کر دیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آف شور ٹیکس کے حوالے سے کام کرنے والی پاناما کی مشہور لا فرم موزیک فانسیکا کی افشا ہونے والی انتہائی خفیہ دستاویزات سے پاکستان سمیت دنیا کی کئی طاقتور اور سیاسی شخصیات کے مالی معاملات عیاں ہو گئے۔چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ نیب کو فوری ایکشن لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بچوں نے ٹی وی پر اپنے اثاثوں سے متعلق غلط بیانی کی، برطانوی اخبار کے انکشافات کے بعد ٹیکس چوری سے متعلق ہماری باتیں سچ ثابت ہو گئیں، شریف خاندان کی دولت باہر پڑی ہوئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو کو پاناما لیکس سے اتنی بڑی کرپشن کے ثبوت مل گئے ہیں ان کو فوری طور پر ایکشن لینا چاہیے اگر ایسا نہیں ہو سکتا تو نیب ادارہ کو بند کر دیا جائے، انہوں نے کہا کہ برطانوی اخبار کے انکشاف کے بعد آئس لینڈ کے وزیراعظم مستعفیٰ ہو رہے ہیں، ہمارے الیکشن کمیشن کو بھی معاملے کا نوٹس لینا چاہیے اور قومی احتساب بیورو (نیب) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اب شریف خاندان کے خلاف بھی کارروائی کرے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …