بدھ , 13 دسمبر 2017

رخائن میں تشدد کے واقعات ناقابل قبول ہیں،چینی وزیر خارجہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ میانمار کے علاقے رخائن میں تشدد کے حالیہ واقعات ناقابل قبول ہیں،انڈونیشیائی ہم منصب رتنو مرسودی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماجی استحکام برقرار رکھنے کیلئے میانمار حکومت کی کوششیں قابل فہم ہیں ۔

اس موقع پر رتنو مرسودی نے کہا کہ انڈونیشیا کو رخائن کی صورتحال کے بارے میں گہری تشویش لاحق ہے ، اس صورتحال کو بگڑنے سے بچانا اور مسئلے کا قابل عمل حل تلاش کرنا ضروری ہے ، چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ روہنگیا کا مسئلہ کافی پرانا، پیچیدہ اور حساس ہے ، یہ بہت ضروری ہے کہ وہاں کشیدگی میں کمی کی جائے اور معصوم لوگوں کو نقصان پہنچانے سے گریز جائے ، انسانی بحران کے پھیلائو کی روک تھام کی جائے اور مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل تلاش کرنے کی کوششوں میں میانمار اور بنگلہ دیش کی حمایت کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ چین تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

عالمی پیمانے پر ہتھیاروں کی تجارت میں اضافہ ہوگیا، برطانوی رپورٹ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ادارے سپری نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ہتھیاروں کی عالمی تجارت ...