بدھ , 13 دسمبر 2017

میانمار کے واقعات دنیا کے منہ پر طمانچہ ہیں، امریکی نائب صدر

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نائب صدر مائیک پنس نے میانمار میں پر تشدد حملوں کے نتیجے میں روہنگیا مسلمانوں کے بنگلہ دیش جانے کے معاملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی بے دخلی کا معاملہ ہے ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں قیام امن پر مامور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں پنس نے کہا کہمیانمار کے واقعات مہذب دنیا کے منہ پر طمانچہ ہے ، دنیا جنوب مشرقی ایشیائی ملک میانمار میں ایک بڑا سانحہ رونما ہوتے ہوئے دیکھ رہی ہے ۔پنس کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دور میں میانمار کی افواج نے شدت پسندوں کی جانب سے سرکاری چوکیوں پر ہونے والے حملوں کا جواب شدید بربریت سے دیا، دیہات جلا دئیے گئے اور روہنگیا مسلمانوں کو بے گھر کر دیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 4 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان اپنی جانیں بچا کر میانمار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

نجف اشرف میں ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 43 ایرانی زائرین زخمی

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے مقدس شہر نجف اشرف میں ایک ہوٹل میں آگ لگنے ...