جمعہ , 26 فروری 2021

پشاور ، ایک چوہے کے سر کی قیمت 300 روپے مقرر

1612941

پشاور (نامہ نگار) پاکستان کے شہر پشاور میں ضلعی انتظامیہ کے بعد اب کینٹ ایریا کی انتظامیہ نے بھی چوہوں سے تنگ ایک چوہا مارنے والے کے لئے 300 روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے شہر پشاور میں ضلعی انتظامیہ کے بعد اب کینٹ ایریا کی انتظامیہ نے بھی چوہوں سے تنگ ایک چوہا مارنے والے کے لئے 300 روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کینٹ ایریا کی انتظامیہ نے چوہے کی ٹارگٹ کلنگ پر نقد انعام کا اعلان کردیا ہے ، کینٹ انتظامیہ نے ایک چوہے کے سر کی قیمت 300 روپے مقرر کردی ہے، جو شخص جتنے چوہے مارے گا اسے ہر چوہے کے بدلے 300 روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ کینٹ انتظامیہ نے چوہے مارنے والے شخص کے لئے یہ شرط عائد کی ہے کہ اس کا تعلق کینٹ یا صدر سے ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے ایک چوہے کو مارنے پر 25 روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں شہر کے چاروں ٹاؤنز میں مخصوص پوائنٹس بنائے گئے ہیں اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ چوہے ان مقامات پر لاکر پھینکیں اور اپنے انعام حاصل کریں.

یہ بھی دیکھیں

لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں تو اپنی چیخ آئس لینڈ تک پہنچائیں!

آئس لینڈ سیاحوں کے لیے اپنی تشہیر کرتا رہتا ہے اور اب اسی مہم کے …