اتوار , 28 فروری 2021

کراچی،کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان کی وقار یونس سے معافی

wy_and_sy

لاہور (نامہ نگار) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے کہا ہے کہ وہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی خراب پرفارمنس پر ہیڈ کوچ کی جائزہ رپورٹ میڈیا میں لیک ہونے پر پہلے ہی وقار یونس سے معافی مانگ چکے ہیں۔شہریار نے بتایا کہ انہوں نے وقار کو اپنے دفتر بلا کر معافی مانگی کیونکہ رپورٹ پی سی بی کی غلطی سے سامنے آئی۔ وقار کے مستعفی ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد شہریار نے بتایا ’ملاقات کے دوران میں نے ان سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کو کہا‘۔’وقار پاکستان کرکٹ کی پہچان ہیں اور انہوں نے ٹیم کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی‘۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …