اتوار , 28 فروری 2021

حج فارم میں شیعہ مسلک سے متعلق سوال میں ترمیم

shia-fff

لاہور (نامہ نگار) وزارت مذہبی امور نے لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ حج پالیسی کے پرفارمے میں شیعہ مسلک کے افراد سے پوچھے جانے والے متنازع سوال میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد جسٹس عائشہ اے ملک نے متعلقہ درخواست نمٹا دی۔ یہ درخواست سید طاہر حسین زنجانی سمیت تین شہریوں کی طرف سے دائر کی تھی۔ درخواست گزاروں کی طرف سے سیدہ مقصومہ زہرہ بخاری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی کے پرفارمے میں شیعہ مسلک کے افراد کے حوالے سے ایک متنازع سوال شامل کیا ہے،جس سے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کی دل آزاری ہو رہی ہے۔ حج پر جانے والے شیعہ مسلک کے افراد سے سوال پوچھا جاتا ہے کہ ”کیا وہ شیعہ ہیں۔“؟ جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے استدعا کی کہ حج پالیسی کے پرفارمے میں شامل اس سوال کو ختم کرنے یا ترمیم کرنے کا حکم دیا جائے۔ وزارت مذہبی امور کی طرف سے سرکاری وکیل نے تحریری جواب پیش کراتے ہوئے کہا کہ اس متنازع سوال میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ اب پرفارمے پر یہ سوال درج کیا گیا ہے کہ ”کیا آپ کو شیعہ مسلک کی سہولیات چاہئیں۔“ عدالت کے استفسار پر درخواست گزاروں نے اس ترمیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔ جس پر عدالت نے وزارت مذہبی امور کے بیان کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …