پیر , 1 مارچ 2021

وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر

news-1459840359-9796_large

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو قومی ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔انہیں کپتان بنانے سے قبل ان کے سابقہ ریکارڈ ز کا بھی جائزہ لیا گیا اور پی سی بی حکام نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وہ بلے بازی میں بہترین ہیں۔ذرائع مطابق کرکٹ عہدیداروں نے لمبی بحث کے بعد سرفراز احمد کو کپتان بنانے کی اصولی منظوری دے دی ہے اور پی سی بی کی جانب سے اس کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا ہے ۔ پی سی بی عہدیداروں کی میٹنگ کے دوران سرفراز احمد کی ٹیم مینجمنٹ نے کافی تعریف کی ۔ علاوہ ازیں میٹنگ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ سرفراز احمد نے پاکستان سپر لیگ میں بطور کپتان اور کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور ان کی ٹیم (کوئٹہ گلیڈیٹرز) فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہی تھی ۔

 

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …