ہفتہ , 6 مارچ 2021

سیدہ زہرا سلام اللہ علیہ قیامت تک تمام انسانوں کیلئے نمونہ عمل ہیں، خاتون جنت ؑ کانفرنس میں مقررین کا خطاب

n00531543-r-b-018

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)جماعت اہل حرم کے زیراہتمام اسلام آباد میں "خاتون جنت کانفرنس” کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک کے نامی گرامی علماء کرام نے شرکت کی۔ کانفرنس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتون جنت ؑقیامت تک انسانوں اور بالخصوص خواتین کیلئے نمونہ عمل ہیں۔ کانفرنس میں میں ملک کے نامی گرامی علماء کرام نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس سے مفتی راغب نعیمی، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، مولانا معظم علی سیفی، سید عبدالمصطفٰی، مفتی حسین علی چشتی، مفتی نعیم نعیمی اور ڈاکٹر شبیر علی گیلانی نے بھی خطاب کیا۔

n00531543-r-b-023

مقررین کا کہنا تھا کہ نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات کو جس عملی شکل میں ان کی صاحبزادی حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا نے دنیا کے سامنے پیش کیا وہ تاقیامت آنے والے انسانوں اور بالخصوص خواتین کے لئے بہترین مشعل راہ ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مسلمان آج دنیا میں جن مسائل کا شکار ہیں، ان کا بہترین حل خاتون جنت فاطمۃ الزہرا کی تعلیمات پر عمل کرنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …