بدھ , 24 جنوری 2018

مادر وطن کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، آرمی چیف

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مادر وطن کی حفاظت کا حلف لے رکھا ہے جس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا جس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کے شہدا کو سلام پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی باہمت قوم دشمنوں کی سازشیں ناکام بناتی جارہی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم مادر وطن کا دفاع کرتے رہے ہیں، کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔سربراہ پاک فوج نے کہا کہ دشمنوں کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں بے نقاب ہوچکی ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شہریوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے کا اعلان

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سوشل میڈیا کے ذریعے شہریوں کے مسائل سننے ...