جمعہ , 26 فروری 2021

راس بعلبک ، حزب اللہ لبنان کا داعش کے ٹھکانوں پر حملہ، 22 دہشت گرد ہلاک

hizbullah

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) حزب اللہ نے لبنان کے مشرق میں واقع علاقے راس بعلبک میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 22 دہشتگرد ھلاک ہو گئے، حملے کے نتیجے میں اسلحھ اور گولہ بارود کا ایک گودام بھی تباہ ہو گیا۔ واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کئی مہینوں سے شام سے ملحقہ لبنان کی سرحدی پٹی خصوصا عرسال کے علاقے میں موجود ہے۔شام سے ملحقہ لبنان کے مشرقی اور شمال مشرقی علاقوں میں لبنانی فوج اور حزب اللہ کی داعشی اور تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ان جھڑپوں میں اب تک بہت سے دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایک ہی تھیلے کے چٹے بٹے…

امریکا کے نئے صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے کئی متنازع فیصلوں کو تبدیل …