جمعرات , 4 مارچ 2021

سرفراز مرچنٹ نے سکاٹ لینڈ یارڈ کی رپورٹ ایف آئی اے حکام کے حوالے کردی

475604-marchant-1458572168-239-640x480

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) منی لانڈرنگ کیس میں اہم کردار برطانوی تاجر سرفراز مرچنٹ اچانک پاکستان پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق سرفراز مرچنٹ 31 مارچ کو کراچی پہنچے جہاں انہیں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا۔ گزشتہ روز انہوں نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں حکام کے سامنے منی لانڈرنگ کیس اور ایم کیو ایم کے ’’را‘‘ سے مبینہ تعلقات کے حوالے سے بیان ریکارڈ کرایا اور دستاویزی ثبوت اور سکاٹ لینڈ یارڈ کی رپورٹ حکام کے حوالے کی۔ سرفراز مرچنٹ سے ڈائریکٹر ایف آئی اے مظہر کاکا خیل کی سربراہی میں ٹیم نے 3گھنٹے تک سوالات کئے۔ ذرائع کے مطابق سرفراز مرچنٹ کے ایف آئی اے حکام کے ساتھ بیان ریکارڈ کرانے کے سلسلے میں 2 سیشن ہو چکے جبکہ ایف آئی اے نے بیان کے حوالے سے رپورٹ کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔ اگلے 48گھنٹوں میں رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرا دی جائیگی۔ جس کے قانونی پہلوئوں کا جائزہ لینے کے بعد وزارت داخلہ متحدہ کی قیادت کیخلاف مزید تحقیقات کا فیصلہ کریگی۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …