پیر , 8 مارچ 2021

کراچی، مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، فی کلو 350روپے سے تجاوز کرگئی

download (4)

کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی میں مرغی کی فی کلو قیمت تین سو پچاس روپے سے تجاوز کرگئی،قیمتوں میں من مانا اضافہ روکنے میں انتظامیہ ناکام ہوگئی۔صارفین مہنگےدام ادا کرنےپرمجبور ہوگئے۔دوسوسےڈھائی سوروپے فی کلوملنےوالامرغی کاگوشت ایک ماہ کےدوران 100 روپےتک مہنگا کردیا گیا، فی کلومرغی 360 روپےتک پہنچ گئی ۔ کمشنرکراچی کی طرف سے مرغی کے گوشت کی قیمت 232 روپے مقرر کی گئی ہے ۔پولٹری ایسوسی ایشن نےقیمتوں میں اضافےکومکئی پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی وجہ قرار دے دیا جبکہ رییٹیلرز نے مرغی مہنگی کرنے کا ذمہ دار ہول سیلر کو ٹھہرایا ہے ۔بکرے اور گائے کہ مہنگے سے پہلے ہی محروم ہوجانے والے صارفین کہتے آئے اب غریبوں کو مرغی کے گوشت سے بھی محروم کیا جارہا ہے ۔ صارفین نے حکومت سےمرغی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت نے تیل و گیس کی پیداوار کی ریئل ٹائم نگرانی شروع کردی

اسلام آباد: صوبوں کی جانب سے شفافیت کے مطالبات سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت …