جمعرات , 4 مارچ 2021

حافظ آباد میں انوکھی شادی، نہ بارات نہ جہیز

news-1423910174-3032

حافظ آباد(نامہ نگار)گورنمنٹ ڈگری کالج حافظ آباد کے سابق پرنسپل عبد اﷲشاہین کے بیٹے کی شادی کے موقع پر کسی بارات کی روانگی یا آمد کا اہتمام نہ کیا گیا۔ بلکہ دلہا والوں نے اپنے مہمانوں کو اپنے گھر سے کھانا کھلایا۔ اور دلہن والوں نے اپنے مہمانوں کو خود کھانا کھلایا۔ بعد ازاں دونوں فریق جامع مسجد مبارک حافظ آباد میں حاضر ہوئے جہاں نماز عصر کی ادائیگی کے بعد نکاح مسنونہ ہوا ۔ جس کے بعد دلہا والے دلہن کو لے کر اپنے گھر روانہ ہوگئے۔ اور دلہن کے اہل خانہ اپنے گھر چلے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں تو اپنی چیخ آئس لینڈ تک پہنچائیں!

آئس لینڈ سیاحوں کے لیے اپنی تشہیر کرتا رہتا ہے اور اب اسی مہم کے …