پیر , 1 مارچ 2021

جعفر ایکسپریس کے ٹریک پر دھماکہ ، 2مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

Railway track

سبی (نامہ نگار ) بختیارآباد کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی بوگی کو شدید نقصان پہنچا ۔ دھماکے سے دو مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ ریلوے ٹریک پر دھماکا اس وقت ہوا جب راولپنڈی سے کوئٹہ آنےوالی جعفر ایکسپریس بختیار آباد کے قریب مٹھڑی اور ڈنگرا ریلوے سٹیشن کے درمیان سے گزر رہی تھی ۔ ریلوے پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا ۔ دھماکے سے بوگی نمبر 3 بری طرح متاثر ہوئی جس میں 60 سے 70 افراد سوار تھے ۔ دھماکے سے 2 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ٹریک کا تقریبا ایک فٹ ٹکڑا بھی تباہ ہو گیا ۔ پولیس ٹیم حادثے کی جگہ پر روانہ ہو گئے ۔ زخمیوں کو سبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …