جمعرات , 4 مارچ 2021

پنجاب میں دہشتگرد لشکر جھنگوی سمیت کالعدم جماعتوں کیخلاف جاری آپریشن پر تناؤ، نواز شریف کی جنرل راحیل سے ملاقات

1db8229e4385e8302248572a962afbd7_XL

اسلام آباد (نامہ نگار) بھارتی ’’را‘‘ ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد پنجاب میں پاک فوج کی زیر قیادت شروع ہونے والےانسداد دہشت گردی آپریشن کے نتیجے میں سول، عسکری تناؤ پر غور کیلئے وزیر اعظم نواز شریف نے پیر کوفوجی سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک مختصر بیان میں بتایا گیا کہ نواز شریف نے ملکی اور داخلی سیکیورٹی امور پر ایک اعلی سطحی اجلاس کی سربراہی کی۔اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےوزیر اعظم کی معاونت کی جبکہ آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔کچھ حلقے پنجاب میں لشکر جھنگوی، طالبان ، سپاہ صحابہ سمیت دیگر کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن پر گزشتہ جمعرات سے اب تک ہونےوالی تین اعلی سطحی سول-عسکری ملاقاتوں کو مثبت پیش رفت قرار دے رہے ہیں تو وہیں کچھ مبصرین شکوک و شبہات ظاہر کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے پہلے پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف وزیر داخلہ اور پھر دوسری مرتبہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ’دفاعی بجٹ کے امور‘ پر آرمی چیف سے جی ایچ کیو میں ملاقات کر چکے ہیں۔ان ملاقاتوں میں فوج سول قیادت پر زور دیتی آئی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر لاہور خود کش دھماکے کے بعد صوبے میں شروع ہونے والے یک طرفہ فوجی آپریشن کی اونر شپ لے۔دعوی کیا جاتا ہے کہ پنجاب حکومت کی مسلسل مزاحمت اور پولیس سمیت صوبائی قانو ن نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی صلاحیت میں کمی کی وجہ سے فوج یک طرفہ آپریشن شروع کرنے پر مجبور ہوئی۔تاہم، ایک اہم نقطہ جس کے بارے میں زیادہ گفتگو نہیں کی جاتی وہ اس آپریشن کے بعد سول اورعسکری قیادت کے درمیان پیدا ہونے والی بد اعتمادی ہے۔دوسری جانب، حکومت کا اصرار ہے کہ مسلح افواج سے مدد طلب کرنا صوبائی حکومت کا استحقاق ہے اور وہ ضرورت پڑنے پر خطرے کی نوعیت دیکھتے ہوئے اس کا فیصلہ کرے گی۔کوئی یہ نہیں بتا سکتا کہ ان تین اعلی سطحی ملاقاتوں کے نتیجے میں باہمی تناؤ کتنا کم ہوا کیونکہ دونوں فریقین اس معاملے پر کھلے عام بات کرنے سے اجتناب کر رہےہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …