اتوار , 7 مارچ 2021

آئی فون پر ہمیشہ 9.41کا وقت کیوں ہوتا ہے؟

0,,18998753_401,00

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ آئی فون، آئی پیڈ اور میک بک پرو کی تصاویر پر 9.41کا وقت ہی کیوں سیٹ ہوتا ہے؟درحقیقت یہ کوئی بغیر سوچے سمجھے کیا گیا فیصلہ نہیں بلکہ اس کی بنیاد اس روز میں چھپی ہے جب اسٹیو جابز نے دنیا کے سامنے پہلے آئی فون متعارف کرایا تھا۔نو جنوری 2007 کو صبح اسٹیو جابز نے ایک تقریب میں موبائل فون کی دنیا میں انقلاب برپا کردینے والی ڈیوائس متعارف کرائی۔آغاز میں آئی فون کے اشتہارات میں ہمیشہ 9.42کا وقت ڈسپلے کیا جاتا تھا۔مگر اس میں تبدیلی اس وقت آئی جب آئی پیڈ کو دنیا کے سامنے لایا گیا۔اس ڈیوائس کو سامنے لانے کے بعد ایپل کی جانب سے تمام ڈیوائسز پر 9.41کا وقت ہی دکھائے جانے لگا۔ایپل کے سابقہ عہدیداران کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد یہ تھا کہ 9.40کے بعد کوئی بڑی چیز سامنے آنے والی ہے اور اس پر آج بھی عملدرآمد ہورہا ہے حالانکہ اب ایسا ہوتا نہیں۔مگر ایپل واچ واحد ڈیوائس ہے جس میں یہ وقت مختلف دکھایا جاتا ہے اور اس کے اشتہارات یا تصاویر میں 10:09 کو دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

لندن: پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے …