پیر , 8 مارچ 2021

آئی فون 7پلس کا سب سے بہترین فیچر؟

news-1452018846-8900

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) آئی فون سیون پلس ایک بہت زبردست فیچرز کے ساتھ سامنے آرہا ہے مگر اس کا سائز موجودہ آئی فون سکس ایس پلس جتنا ہی ہوگا۔ایپل سے متعلق قابل بھروسہ رپورٹس کرنے والے ایک تجزیہ کار منگ چی کیو کے مطابق آئی فون سیون پلس اپنے بیک میں دو کیمروں کے ساتھ سامنے آئے گا (یہ بات پہلے ہی سامنے آچکی ہے) مگر وہ سکس پلس جتنے سائز کا ہی ہوگا۔مگر خاص بات یہ نہیں ہے بلکہ رپورٹ کے مطابق آئی فون سیون پلس اس ڈوئل کیمرہ ٹیکنالوجی کی مدد سے صارفین کو ایک مکمل ڈی ایس ایل آر کیمرے جیسے معیار کی تصاویر لینے کی سہولت فراہم کرے گا۔یہ نیا کیمرہ ممکنہ طور پر نئے آئی فون سیون کے اہم ترین فیچرز میں سے ایک ہوگا جس کا ڈیزائن ممکنہ طور پر آئی فون سکس اور سکس ایس سے ملتا جلتا ہوسکتا ہے۔ایپل کی جانب سے یہ فون رواں سال ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور اگلے سال آئی فون کو مکمل ری ڈیزائن کرکے پیش کیا جاسکتا ہے۔ایپل کا یہ ڈوئل کیمرہ سسٹم صارفین کو زیادہ گہرائی اور تفصیلی تصاویر لینے کا موقع بھی دے گا جبکہ کچھ کے خیال میں تو تھری ڈی امیج اسکیننگ جیسی ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔اگر یہ رپورٹ درست ثابت ہوتی ہے تو یہ پہلی بار ہوگا کہ ایپل کی جانب سے بہتر کیمرے کی ٹیکنالوجی کو بڑے فون تک محدود کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

یکم جنوری سے ان اسمارٹ فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

لندن: پیغام رسانی، آڈیو اور ویڈیو کال کی معروف واٹس ایپ یکم جنوری 2021 سے …