منگل , 17 اکتوبر 2017

شمالی کوریا کے مختلف شہروں جنگ مسلط کے پوسٹرز آویزاں

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ کا خطرہ مزید سنگین ہوگیا، شمالی کوریا کے مختلف شہروں میں جنگ مسلط کے پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ہیں، پوسٹرز کے مطابق امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان کسی بھی وقت جنگ جھڑ سکتی ہے۔

شمالی کوریا پر جنگ مسلط کردی گئی ہے،دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی تیاری کریں، جنگ سے پہلے شمالی کوریا کے مختلف شہروں میں پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے۔شمالی کوریا نے پراپیگنڈا وار شروع کرتے ہوئے پچاس کی دہائی میں کوریائی جنگ کے دوران امریکی فوجیوں کی مبینہ بربریت کی منظر کشی کردی ۔

آویزاں پوسٹرزمیں شمالی کوریائی شہریوں کو زندہ جلاتے ہوئے، کمسنوں کو کنویں میں پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ شمالی کوریامیں لگائےپوسٹرکامتن ہے کہ امریکاسےعظیم اورفیصلہ کن جنگ ہونیوالی ہے۔ا س کے علاوہ ان پوسٹرز میں وائٹ ہاؤس پرمیزائلوں کی بارش کریں گے کی بھی تحریر موجود ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عراق کے وزیر اعظم آئندہ ہفتہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی آئندہ ہفتہ سعودی عرب کا دورہ ...